امریکی وزیر دفاع کا دورہ چین

0

امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حے کی دعوت پر چھبیس سے اٹھائیس تاریخ تک چین کے دورے پر ہیں۔
حالیہ چند برسوں میں چینی اور امریکی افواج کے تعلقات میں مجموعی طور پر مستحکم طور پر ترقی ہورہی ہے تاہم فوجی تعلقات میں عدم استحکام کے عناصر بھی موجود ہیں۔مرکزی فوجی کمیشن کے دفتربرائے بین الاقوامی فوجی تعاون امور کےما تحت سکیورٹی تعاون مرکز کے سربراہ چو بو نے اس حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال کے آخر سے رواں سال کے شروع تک امریکہ نے مسلسل تین رپورٹس جاری کیں۔ رپورٹس میں چین کو اولین اسٹرٹیجک حریف سمجھا گیا ہے۔تاہم چینی اور امریکی افواج کے تعلقات کے حوالے سے چو بو نے کہا کہ بڑے ممالک کے تعلقات دراصل پیچیدہ رہتے ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے” شنگریلا ڈائیلاگ” کے موقع پر بھی چین کے ساتھ تعاون کے لیے پوری امید کا اظہار کیا اور امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ تعمیراتی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔
چو بو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور بحران پر قابو پانا دونوں افواج کے درمیان اعلی سطح کی ملاقات کا مقصدمشترکہ ہونا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here