چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ جیے چھی اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور خارجہ امور کی ورکنگ کمیٹی کے دفتر کے صدر یانگ جیے چھی نے ستائیس تاریخ کو چین کے دورے پر آئے ہوئے  امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے بیجنگ میں ملاقات کی۔
جناب یانگ جیے چھی نے کہا کہ چین اور امریکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے تحفظ اور عالمی ترقی و خوشحالی کے فروغ کے حوالے سے وسیع  مشترکہ مفادات رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک اہم امور کے ذمہ دار بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چین- امریکہ تعلقات ترقی کے اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں۔جناب یانگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ چین کے ساتھ ایک درست سمت کا تعین کرتے ہوئے چینی صدر  شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بیجنگ میں پائے جانے والے اہم  اتفاق رائے پر عمل پیرا ہو گا ،تزویراتی روابط کو مضبوط بنایا جائے گا اور غلط  اسٹریٹجک فیصلوں سے گریز کیا جائے گا تاکہ چین-امریکہ تعلقات درست راہ پر گامزن رہ سکیں۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اور چین کے اہم مشترکہ مفادات ہیں اور فریقین کے درمیان تعاون کی ایک بنیاد  موجود ہے۔امریکہ ایک چین کی پالیسی پر کاربند ہے۔امریکہ دونوں ممالک اور افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کو نمایاں اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ اہم تزویراتی مسائل کے حوالے سے پرخلوص تبادلوں کے لیے آمادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ  چین کے ساتھ تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور  اختلافات سے ٹھوس انداز سے نمٹنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک تصادم اور محاز آرائی سے بچتے ہوئے مشترکہ ترقی کر سکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY