صدر شی کی ہدایات پر ہانگ کانگ کی تیز رفتار ترقی کے عہد کا آغاز: تبصرہ

0

ہانگ کانگ کے رسالے” زی جن” نے اپنے تازہ ایڈیشن میں ایک تبصرہ شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے ” صدر شی کی ہدایات پر ہانگ کانگ کی تیز رفتار ترقی کے عہد کا آغاز “۔تبصرے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی مادر وطن کی آغوش میں واپسی کی اکیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ایک برس قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کا دورہ کیا اور ہانگ کانگ کی ترقی کے لیے اہم ہدایات جاری کی۔صدر شی جن پھنگ کی ہدایات پر ہانگ کانگ “ایک ملک دو نظام” کی پالیسی کی روشنی میں تیز رفتار ترقی کے عہد میں داخل ہو چکا ہے ۔ماضی میں جو امور ادھورے رہ گئے تھے ، گزشتہ برس انہیں مکمل کیا جا چکا ہے۔
تبصرے میں گزشتہ برس ہانگ کانگ کی حاصل شدہ کامیابیوں کی مثالیں پیش کی گئی ہیں جن میں آسیان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط،ہانگ کانگ، مکاو اور جو ہائی کو منسلک کرنےوالے پل کی تعمیر کی تکمیل، ہائی اسپیڈ ریلوے کی تعمیر کا آغاز،ہانگ کانگ میں مزید سائنسدانوں کی آمد اور اُن کے بہتر معیار زندگی کے لیے انتظامات سے متعلق ترجیحی پالیسی کا اجراء وغیرہ شامل ہیں۔
تبصرے میں مزید کہا گیا کہ صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کے دورے کے دوران ہانگ کانگ کی ترقی کے حوالے سے مرکزی حکومت کی رہنماء پالیسیوں اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔حال ہی میں مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہانگ کانگ کو بین الاقوامی سائنسی تحقیقی مرکز بنایا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ ترجیحی پالیسی اور اہم اقدمات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔تبصرے میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کا مستقبل مزید روشن ہوگا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY