دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ تجارتی تنازعات کے حل کے نظام اور ادارے کے قیام کے حوالے سے تجویز کی اشاعت

0

رواں برس تیئس جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں ایک اجلاس کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ بین اقوامی تجارتی تنازعات کے حل کے نظام اور ادارے کے قیام کی تجویز کی منظوری دی گئی تھی۔حالیہ دنوں اس تجویز کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر اور ریاستی کونسل کے دفترکی جانب سے شایع کیا گیا ہے۔
تجویز میں واضح کیا گیا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے حل کے نظام اور ادارے کے قیام میں جامع مشاورت ،تعمیری شراکت داری اور مشترکہ مفاد  کے اصول پر عمل پیرا رہا جائے جبکہ معقول ، موثر ،با سہولت ،متعلقہ افراد یا اداروں کی رضامندی کا احترام  اور تنازعات کے حل کے لیے دیگر لائحہ عمل کے اصول پر ثابت قدمی سے قائم رہا جائے۔
چین کی سپریم عوامی عدالت بین الاقوامی تجارتی امور کے حوالے سے عدالت قائم کرے گی اور اس حوالے سے  ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی  تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق بین الاقوامی تجارتی  تنازعات میں ثالث کا کردار ادا کیا جا سکے۔
 تجویز کے مطابق  دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے والی رہنماء ٹیم  مذکورہ نظام اور ادارے کے قیام کے امور کی ذمہ دار ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY