انسداد منشیات کےامور کےحوالے سے چینی صدر کی اہم ہدایات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے انسداد منشیات کے امور کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ منشیات کی روک تھام قومی سلامتی اور عوامی مفادات سے قریبی وابستہ ہے۔منشیات سے متعلق جرائم پر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، ہر لحاظ سے انسداد منشیات کے امور کو مضبوط بنایا جائے اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے علم و آگاہی کو گہرائی تک فروغ دیا جائے تاکہ پورے سماج میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایک جامع ماحول تشکیل دیا جا سکے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے تحت چھبیس جون ہر سال عالمی انسداد منشیات کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here