چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے مشاورت

0

چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی مجلس قائمہ کا اجلاس پچیس تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ تین روزہ اجلاس کے دوران شدید غربت زدہ علاقوں میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ چین کے نائب وزیر اعظم حو چھون ہوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے آنے والےتین برسوں میں ملک بھر سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے دیہی علاقوں میں روزگار کی مزید فراہمی، ترقی یافتہ علاقوں کی جانب سے پسماندہ علاقوں کے لیے امداد و حمایت کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔انتہائی غربت کے شکار علاقوں کے لیے مخصوص ترجیحی پالیسی نافذ کی جائیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY