چینی صدر کی بیجنگ میں فرانس کےوزیر اعظم سے ملاقات

0

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس تاریخ کو چین کے دورے پر آئے ہوئے فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ جناب شی نے کہا کہ فرانسیسی صدر اور وزیر اعظم نے نصف سال کے اندر چین کے دورے کیے ہیں جو فرانس کی جانب سےچین- فرانس تعلقات کی اہمیت کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے پر تیار ہے۔
جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فرانس کو باہمی اعتماد ،مساوی سلوک اورباہمی دلچسپی کا احترام کرنا چاہیئے۔علاوہ ازیں حقیقت پسندانہ تعاون کو گہرائی تک لایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چین فرانس کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ میں مثبت طور پر حصہ لینے پر اسے خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس انیشیٹیو کو فرانس اور یورپی یونین کی ترقیاتی حکمت عملی سے موثر طور پر ملانے کے لیے بھی تیار ہے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ فریقین کو کثیرالطرفہ نظریات کی حمایت کرنی چاہیئے اور بنیادی بین الاقوامی ضوابط کا مشترکہ تحفظ کرنا چاہیئے۔
فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ معیشت و تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے سول ایٹمی توانائی اور ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ مستقبل کے پیش نظر ایک انیشیٹو ہے جو بنی نوع انسان کے مفادات کے مطابق ہے۔ فرانس چین کے ساتھ عالمی امن و امان کے فروغ ، یورپی یونین اور چین کےساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY