چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے اتوار کے روز شائع اپنے ایک مضمون میں کہا کہ شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات نئے عہد میں چین کے چینی خصوصیات کے حامل سفارتی امور کی بنیاد اور عملی راہنما ہیں۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین کے خارجہ امور شعبے کی جانب سے جامع اور تاریخی نوعیت کی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور اس کی بنیاد شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی ہے ۔چینی خصوصیات کے حامل سفارتی امور کا فروغ چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ اور خوشحال چین کی تکمیل کے لیے لازم ہے ۔ عوامی مفادات پر مبنی چینی سفارتی تصور کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لئے عمدہ بین الاقوامی ماحول اور مناسب سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی کانفرنسوں میں دو مرتبہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی تجویز پیش کی جس کا مقصد عالمی امن کا تحفظ اور مشترکہ ترقی کا فروغ ہے ۔ شی جن پھنگ کی مذکورہ تجویز کو عالمی برادری کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ جامع مشاورت ، تعمیری شراکت داری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو آگے بڑھا یا جائے گا ۔ چین باہمی احترام ، تعاون اور مشترکہ مفاد پر مبنی پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔ چین پر امید ہے کہ دیگر ممالک بھی چین کے ساتھ مل کر پرامن ترقی کی راہ پر آگے بڑھیں گے ۔