شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں فلم آوٹ آف پیرا ڈائیز کاگولڈن گابلٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

0

چوبیس تاریخ کو اکیسویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے گولڈن گابلٹ ایوارڈ ز کی تقریب منعقد ہوئی۔سوئٹزر لینڈ اورمنگولیا کے اشتراک سے بنائی گئی فلم آوٹ آف پیراڈائیز یعنی جنت سے باہر کو بہترین فلم کے گولڈن گابلٹ ایوارڈسے نوازاگیا ۔فلم مویشی چرانے والےایک جوڑےکی اپنے پہلے بچے کے انتظار کی کہانی پر مبنی ہے۔
موجودہ شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کو نامزدگی کے لیےکل ایک سو آٹھ ممالک یا علاقوں کی تین ہزار چارسو سینتالیس فلمیں موصول ہوئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فلموں کی تعدادمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گولڈن گابلٹ ایوارڈز کی نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں کی تعداد تیرہ تھی۔
شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی ایک انچارج فو ون شیا نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں یہ فیسٹیول دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے اور مختلف ممالک کے فلم فیسٹیولز کے ساتھ تعاون بھی کر رہا ہے ۔ اس طرح شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے اثرورسوخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY