چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے انیس تاریخ کو چین کی اقتصادی و تجارتی پالیسی پر امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ خود اور دوسرے کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے قول و فعل بند کرے ۔
اطلاع کے مطابق اٹھارہ جون کو امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے امریکہ میں چین کی اقتصادی و تجارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس پر سخت ردعمل کرے گا۔اس حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے الزامات بے بنیاد ہیں جس کا مقصد اپنی
یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ سرگرمیوں کو چھپانا ہے۔
چینی ترجمان نے واضح کیا کہ چین تجارتی جنگ نہیں چاہتا لیکن تجارتی جنگ سے ڈرتا بھی نہیں ۔