چینی صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو بیجنگ میں نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ بنیادی تنصیبات کی تعمیر ،آفات زدہ علاقوں میں تعمیر نو ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
جناب شی نے پر زور الفاظ میں کہ چین اور نیپال اچھے پڑوسی ممالک ہیں۔چین نیپال کو ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چین اور نیپال کے تعلقات کی ترقی کو نیا موقع ملا ہے اور چین نیپال کے ساتھ جامع تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے۔
نیپالی وزیر اعظم اولی نے عالمی امور میں چین کے اہم کردار اور پڑوسی ممالک کےساتھ چین کی دوستانہ پالیسی پر خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ نیپال اپنی حدود میں کسی بھی قوت کو چین کے خلاف کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY