چینی صدر شی جن پھنگ کی بولیویا کے صدر سے بات چیت

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں بولیویا کے صدر ایوو مورلس سے  ملاقات کے دوران بات چیت کی۔دونوں صدور نے چین-بولیویا تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا  ہے۔

جناب شی نے نشاندہی کی کہ چین اور بولیویا کے سفارتی تعلقات کے قیام کے تینتیس برس ہو گئے اور اس وقت سےدونوں ممالک کے تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بولیویا کی جانب سے ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی کے موقف پر اسے خراج تحسین کرتا ہے۔چینی صدر نے بات چیت میں اس بات پر  زور دیا کہ چین اور بولیویا کو باہمی سیاسی اعتماد کے حامل دوستانہ ساتھی بن کر ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم دلچسپی کے امور پر باہمی حمایت کرنی چاہیئے۔جناب شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تزویراتی ملاپ کو مضبوط بنانا اور حقیقت پسندانہ تعاون کے ساتھی بننا چاہیے ۔

ایوو مولرس نے کہا کہ بولیویا دنیا کی امن وترقی میں چین کی اہم خدمات پر اسکی پذیرائی  کرتا ہے۔چین نے بولیویا کی ترقی میں مدد کرتے وقت کبھی سیاسی رنگ نہیں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ بولیویا چین پر بھروسہ رکھتا ہے اور چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کو قریب لانے کا خواہاں ہے-

SHARE

LEAVE A REPLY