چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو بیجنگ کے دیاؤ یو تائی نیشنل ہوٹل میں شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے پر زور الفاظ میں کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو بتدریج عمل میں لایا جا رہا ہے،جبکہ جزیرہ نما کوریا میں بات چیت اور نرمی کے رجہان کو مضبوط بنایا جار ہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ ملکر ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرتے ہوئے متحد ہو کر تعاون کر کے دونوں ممالک کے سوشلزم کے نصب العین کے مزید خوبصورت مستقبل کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ میں چینی ساتھی کے ساتھ مل کر شمالی کوریا-چین تعلقات کو بڑی بلندی تک پہنچانے کی کوشش کروں گا اور عالمی و علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔