چین کے معروف اخبار “ پیپلز ڈیلی” کے اجرا ء کی70 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام دیا۔ پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مبارک باد دی اور پیپلز ڈیلی کے تمام ملازمین اور ریٹائرڈ عملے کے لیے پرخلوص نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا ۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پیپلز ڈیلی سی پی سی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے اور مختلف واقعات کی کوریج کےذریعے چین کی ترقی کے مختلف ادوار میں نمایاں اور اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے عہد میں داخل ہو گیا ہے ۔ ایک جدید سوشلسٹ طاقتور ملک کی تعمیر کا نیا آغاز ہو گیا ہے ۔
صدر شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلز ڈیلی اپنے صحافتی فرائض ادا کرتے ہوئے چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لئے اپنا نیا کردار ادا کرے گا۔