شنگھائی تعاون تنظیم کا پہلا فلم فیسٹول سترہ تاریخ کو چین کے شہر چھنگ تاؤ میں اختتام پزیر ہوا۔اختتامی تقریب میں گولڈن سیگل ایوارڈز دئیے گئے ۔جن میں بہترین فلم کا انعام چینی فلم” انٹر دی فاربڈن سٹی” اور افغان فلم “مینا واکنگ” کو دئیے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ “مینا واکنگ” کے ڈائریکٹر یوسف برقی نے بہترین ڈائریکٹر کا انعام حاصل کیا ۔پاکستانی فلم ” پنجاب نہیں جاوں گی “کو خصوصی جیوری ایوارڈ دیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان کی طرف سے جیوری ممبر محترمہ سلطانہ صدیقی نے افغان اور چینی فلم کو بہترین فلموں کے ایوارڈ دئیے ۔ تقریب میں پاکستانی وفد کی سربراہ مس عنبرین جان ، چائینیز فلم ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر جناب لی گاوچھی ، چائنا مووی چینلز کے صدر جناب ساو ین نے بھی شرکت کی ۔