روس نے امریکہ سے چند در آمدی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا

0

روس کے وزیر برائے امور اقتصادی ترقی ماسکن اوریشکن نے انیس تاریخ کو اعلان کیا ہے کہ چونکہ امریکہ کے تجارتی تحفظ پسندی جیسے اقدامات سے روس کونقصان پہنچا ہے ، اس لیے روس بھی عنقریب امریکہ سے درآمد ہونے والی چند مصنوعات پر مزید محصولات عائد کرے گا۔انہوں نے کہا مذکورہ مصنوعات کی فہرست چند دنوں میں جاری کی جائے گی۔
روسی حکومت نے مئی میں عالمی تجارتی تنظیم کے نام ایک خط میں لکھا تھا کہ امریکہ نے روس سے برآمد ہونے والی اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کیے ہیں جس سے روس کو سالانہ ترپن کروڑ چھہتر لاکھ امریکی ڈالرز کا نقصان پہنچے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY