اکیسواں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹول شنگھائی میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اس فیسٹول میں پہلی مرتبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ فلم ویک کا اہتمام کیا گیا ہے- اس کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان فلم اور ثقافت کے شعبوں کے تبادلے میں اضافے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم قرار دیا گیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ فلم ویک کے دوران چین ، بلغاریہ ، مصر ، یونان اور بھارت سمیت انتیس ممالک کے فلم فیسٹیول کے منتظم اکتیس اداروں کے درمیان دی بیلٹ اینڈ روڈ فلم فیسٹیول اتحاد قائم کیا گیا ہے۔
شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مرکز کی جنرل مینیجر محترمہ فو ون شیا نے کہا کہ مذکورہ فیسٹیول میں قائم اتحاد کے تحت آپس میں معلومات کا تبادلہ، فلموں کی نمائش، اور مختلف فلمی فیسٹیولز کے لئے فلموں کی نامزدگی کے لیے سفارشا ت کی جائیں گی۔
اس سے مختلف ممالک کے درمیان ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں باہمی تبادلوں میں اضافہ ہو جائے گا ۔