امریکی وائٹ ہاؤ س کے بیان پر چینی حکومت کا ردِعمل

0

چین کی وزارتِ  تجارت کے ترجمان نے اٹھارہ تاریخ کو امریکی وائٹ ہاوس کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے چین کی  پانچ ارب امریکی ڈالرز کی  مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگانے کے فیصلے کے بعد یہ دھمکی دی ہے کہ مزید دو کھرب ڈالرز کی چینی مصنوعات پر زیادہ محصولات عائد کیے جائیں گے۔
  ترجمان نے کہا کہ یہ  شدید دباؤ   اور  دھوکہ بازی کے مترادف ہے   اور یہ  دونوں ملکوں کی بات چیت میں طے  پانے والے اتفاقِ رائے  کے خلاف  اور عالمی برادری کی خواہش کے برعکس بھی ہے ۔اگر امریکی حکومت نے  غیر منطقی سوچ  اپناتے ہوئے   مذکورہ  پابندیوں کی فہرست جاری کی تو  چین کو  مقدار  اور  کوالٹی کے لحاظ سے  یکساں جوابی  اقدامات  کرنا پڑیں گے۔
چین کی وزارتِ تجارت کے  ترجمان نے  کہا کہ امریکہ کی طرف سے کی جانے والی  تجارتی جنگ  مارکیٹ کے قوانین ، دنیا کے موجودہ ترقی کے رجحان ، مختلف ملکوں کے عوام ،کاروباری اداروں  اور  دنیا کے تمام ملکوں کے عوام کے مفادات کے خلاف ہے.چین کا ردِعمل چین اور چینی عوام کے مفادات ، آزاد تجارتی نظام  اور انسانیت کے  عام مفادات کی حفاظت کے لیےہے .
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ   عالمی  صورتحال میں خواہ  کتنی زیادہ تبدیلیاں ہی  کیوں نہ  آ جائیں، چین اپنے منصوبے کے مطابق  عوام کی خوشحالی کے لیے اصلاحات کو جاری رکھے گا، معیشت کی اعلی معیار  کی ترقی  اور  جدید ا قتصادی  نظام کے قیام کے لیے کوشش کرتا رہیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY