اقوام متحدہ  کی جانب سے “جنوب جنوب تعاون” میں چین کے کردار کی  تحسین

0

چودہ تاریخ کو چین میں  اقوام متحدہ کے  مندوب نکولس روسلینی نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں  “نئے عہد میں عالمی ترقی و تعاون”  کے موضوع پر خطاب کیا۔  اپنے خطاب میں انہوں نے  جنوب جنوب تعاون میں چین کی خدمات کو بہت سراہا۔
جناب روسلینی نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین نے جنوب جنوب تعاون کے لئے ساٹھ ارب امریکی ڈالرز کی معاونت فراہم کی ہے اور ۲۰۱۶ کے دوران  چین کی جانب سے  بیرونی ممالک کو  فراہم کردہ امداد کی  مالیت  پانچ ارب اسی کروڑ امریکی ڈالرز رہی۔
جناب روسلینی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی ترقی و تعاون کی ایک  مثال بن سکے گا۔اس انیشیٹیو کے تحت حقیقی معیشت، معاشرتی  تعلقات  اور ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے باہمی مواصلات وروابط کو مضبوط بنایا جائے گا اور خطے کی ترقی اور علاقائی  یکجہتی کو  فائدہ پہنچے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY