چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں پریس کا نفرنس کے دوران کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چھنگ تاو سمٹ کے ثمرات پر عمل درآمد کے لئے کوشش کرے گا تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم مزید متحد ، مزید موثر ، زیادہ طاقتور بنے اور تنظیم کا مستقبل مزید روشن ہو ۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاو سمٹ گزشتہ روز ختم ہوئی ۔ترجمان گنگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سمٹ میں “شنگھائی سپرٹ” میں نئے عہد کے نئے مواد کا اضافہ کیا گیا ، شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے مقاصد کا تعین کیا گیا اور مستقبل میں تعاون کے حوالے سے نئے منصوبوں و اقدامات کا تعین کیا گیا ہے۔