شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کی صدارتی کونسل کی اٹھارہویں کانفرنس اتوار کے روز چین کے شہر چھِنگ تاو میں منعقد ہو رہی ہے ۔ ایس سی او کے باضابطہ آٹھ رکن ممالک کے سربراہان کے درمیان مذاکرات کا اہتمام کیا گیا ۔ میزبان ملک چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے مذاکرات کی صدارت کی اور خطاب کیا ۔ روس ، قازقستان کرغیزستان ، تاجکستان ، ازبکستان ، بھارت اور پاکستان کے رہنماوں نے مذکورہ مذاکرات میں شرکت کی ۔
چھینگ تاو سمٹ میں شرکاء ایس سی او کی ترقی کی موجودہ صورتحال اور اس کے مستقبل ، نئے عہد میں مختلف شعبوں میں تعاون اور اہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر تفصیلی اور سنجیدہ تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاوہ ازیں رکن ممالک کے سربراہان چھینگ تاؤ اعلامیے پر دستخط کریں گے اور سکیورٹی ، معیشت ، افرادی تبادلوں اور ثقافت سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے دس سے زائد معاہدوں کی منظوری دیں گے ۔