ایس سی او کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے   جناب شی جن پھنگ کی پیش کردہ پانچ نکاتی تجاویز

0

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایس سی او کی چھنگ تاوُ سمٹ میں اپنے خطاب میں   ایس سی او کے ہم نصیب معاشرے  اور  نئے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کےلئے پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں ۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد اور باہمی اعتماد کی مضبوط قوت کو جمع کرتے ہوئے چھنگ تاوُ اعلامیے، پائیدار  ہمسائیگی  او ردوستانہ تعاون کے معاہدوں  پر  مکمل  عمل درآمد کیا جائے ۔
ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے اختلافات کو پس  پشت ڈال کر مشترکہ مقصد کے حصول کی جستجو کی جائَے تاکہ ایس سی او  مزید مضبوط ہو  ۔
علاوہ ازیں انتہا پسندی ، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف دو ہزار انیس تا دو ہزار اکیس کے لئے تعاون کے لائحہ عمل پر عمل درآمد کرتے ہوئے دفاعی امور ، قانون کے نفاذ   اور انفارمیشن سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے امن و سلامتی کی مشترکہ بنیاد کو مضبوط بنایا جائے ۔ 
مزید یہ کہ  تزویراتی روابط کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ ترقی اور خوشحالی  کے لئے  قوت متحرکہ کے قیام کی کوشش کی جائے ۔
 افرادی وثقافتی تبادلوں میں اضافہ کیا جائے اور بین الاقوامی تعاون  میں  شراکت داری  کو  توسیع  دی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here