چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ ایس سی او کے مضبوط و متحرک رہنے اور تعاون کو برقرار رکھنے کی وجہ “ شنگھائی سپرٹ ” پر قائم رہتے ہوئے باہمی اعتماد ، باہمی مفادات ، مساوات ، مشاورت اور ثقافتی تنوع کے تحت مشترکہ ترقی کی جستجو کرنا ہے ۔ جناب شی کا کہنا تھا کہ ” شنگھائی سپرٹ ” تہذیبی تنازعات ، سرد جنگ تصور اور زیرو سم گیم سمیت پرانے نظریات سے گریز کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے جسے عالمی برادری میں وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل ہو اہے۔