چین کا اپنے خلائی سٹیشن کو کھولنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے: اقوام متحدہ

0

پچھلے مہینے  ویانا میں اقوام متحدہ اور  دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چین کے وفد نے اقوام متحدہ کے  خلائی امور کے محکمے کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں چین نے اپنے خلائی سٹیشن میں سائنسی تجربات کے لیے مختلف ملکوں اور  متعلقہ محکموں کو دعوت دی۔عالمی ادارے کے خلائی امور کے دفتر کے سربراہ سائمونیٹا ڈیپیپو نے حال ہی میں نامہ نگاروں  کو انٹرویو دیتے ہوئِے کہا کہ چین کے مذکورہ فیصلے سے مختلف ملکوں کو خاطر خواہ مفادات حاصل ہونگے۔
اطلاع کے مطابق  چین کا قائم کردہ خلائی سٹیشن دو ہزار بائیس میں استعمال میں لایا جائیگا۔تب یہ خلائی سٹیشن تمام ملکوں، تنظیموں اور نجی اداروں کے لیے کھولا جائیگا  اور  سائنسدانوں کے لیے خلائی تجربات کرنے  کی سہولیتیں فراہم کی جائیں گی۔مسٹر سائمونیٹا ڈیپیپو نے یہ خیال ظاہر کیا  کہ چین کا اپنے خلائی سٹیشن کو کھولنے کا عمل تعمیری نوعیت کا ہے۔ جس سے خلا کی پرامن دریافت اور  متعلقہ بین الاقوامی تعاون کے لیے چین کے کھلے اور  صاف و شفاف رویے کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here