چین اور روس کے صدور کی بیجنگ میں ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ۔ دونوں لیڈروں نے

Russia and China flags.

اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کی روایتی دوستی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا ، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون  کو مضبوط کیا جائے گا  ۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین، روس  اور  شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ملکوں کے ساتھ ملکر  چھینگ تاو سمٹ  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شنگھائی روح کو پوری طرح بروئے کار لائیگا اور  شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے لیے مسلسل کوشش کریگا۔
ادھر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ ہمہ گیر اسٹریٹجک تعاون کی پارٹنرشپ کو ترجیح دیتا ہے اور  چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی بلندی تک پہنچانے پر تیار ہے۔
دونوں لیڈروں نے جزیرہ نما کوریا  سمیت دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے  دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخطوں  کی تقریب میں شرکت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY