چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے روسی صدر کے لیے اعلی ترین اعزاز

0

 چینی صدر شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو چین کا اعلی ترین اعزاز تمغہ دوستی عطا کیا۔
تمغہ دوستی چینی حکومت کی طرف سے چین کےد وست ممالک کی اعلی شخصیات کے لیے اعلی ترین اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن ایک بڑے ملک کے صدر ہیں جس کے اثرات پوری دنیا پر ہیں ۔اور آپ  چینی عوام کے پرانے دوست بھی ہیں۔چینی صدر نے دونوں ملکوں کی دوستی کی ترقی اور  تعاون کی مضبوطی کے لیے صدر پیوٹن کی ممتاز خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔یہ تمغہ صدر پوٹین کے لیے چینی عوام کے جذبات و احترام کی ترجمانی  اور  دونوں ملکوں کی دوستی کی علامت بھی  ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں  چینی صدر کا کہ انہوں نے مجھے  چین کے پہلے تمغہ دوستی سے نوازا ہے۔یہ روس اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور  تعاون کے لیے ہمیشہ کوشش کرتا رہوں گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY