شنگھائِی تعاون تنظیم کی چھینگ تاو سمٹ میں شرکت کے لئے چین آئے ہوئے پاکستانی صدر ممنون حسین نے کہا کہ ایس سی او اپنے رکن ممالک کے لئے مختلف انداز اور شعبہ جات میں تعاون کا موقع فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ “شنگھائی سپرٹ ” کی رہنمائی میں ایس سی او عالمی تعاون کا نیا ماڈل بنے گا ۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین تزویراتی تعاون کے اچھے شراکت دار ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ ایس سی او ” دی بیلٹ اینڈ روڈ “ کی تعمیر میں اہم پلیٹ فارم بنے گا ۔
علاوہ ازیں افغانستان ایس سی او کا مبصر ملک ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی او نے خطے کی سلامتی اور اس کے استحکام کے تحفظ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور یہ افغانستان کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔