شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاؤ سمٹ نو سے دس تاریخ تک منعقد ہو رہی ہےاور چھنگ تاؤ شہر اس سمٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔رواں سال جنوری سے چھنگ تاؤ شہر کے تعلیمی اداروں سے رضاکاروں کی بھرتی شروع ہوئی اوراس وقت چھنگ تاؤ شہر میں ہر جگہ رضاکاروں سے مدد حاصل کی سکتی ہے۔اس کے علاوہ اس سمٹ کی کوریج کرنے کے لیے چھنگ تاوُ آنے والے چینی و غیرملکی صحافیوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہےاورصحافیوں کے لیے نیوز سینٹر چھ تاریخ سے فعال ہو چکا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چھنگ تاؤ کی معاشی ، سماجی اور ثقافتی معلومات حاصل کرنے کے لیے ان صحافیوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نیوز سینٹر میں صحافیوں کی خدمات کے لیے ربوٹس کا بھی استعمال ہوتا ہے جو پانی جوس اور کافی فراہم کر سکتے ہیں اور سیکورٹی کا تحفظ اور کچھ سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاؤ سمٹ میں میڈیا کے نمائندوں کے لیے مختص نیوز سینٹر کا کل رقبہ پینتیس ہزار مربع میٹرز ہے ۔ اور میڈیا کے لیے صرف کام کرنے کی جگہ کا رقبہ دس ہزار پانچ سو مربع میٹرز ہےاور یہاں بیک وقت تین ہزار صحافیوں کے لیے سروس فراہم کی جا سکتی ہے۔متعلقہ انچارج کے مطابق نیوزسینٹر ماحول دوست اور جدید و اعلی سائنس و ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔یہاں مہمانوں کے استقبالیہ ،سیکورٹی کے تحفظ ،سوالات کے جوابات اور سامان کی رسائی کے لیے ربوٹس کا استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ماحول دوست بھی نیوز سینٹر کی اہم خصوصیت ہے۔