آسٹریلین میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس ایک بل مرتب کر رہی ہے جس کے مطابق چینی حکومت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے اثرات پر کنٹرول کرنے کے اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔ اس بارے میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون انگ نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہمیشہ باہمی احترام اور ایک دوسرےکے اندرونی امور میں عدم مداخلت کے اصول پر دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔ چین کو امید ہے کہ کچھ ممالک صحیح معنوں میں چین کی ترقی کو دیکھ سکیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت عالمگیریت کا رجحان جاری ہے جو زمانے کے دھارے کے مطابق ہے۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ ملک پھر بھی رنگین عینک سے دوسروں کو دیکھتے رہتے ہیں اور سرد جنگ کے تصور کی بنا پر دوسروں کے ساتھ تبادلہ کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ علیحدگی کے تصورات کو ترک کر یں گے اور صحیح معنوں میں چین کی ترقی اور دنیا کی ترقی کو دیکھ سکیں گے۔