چین امریکہ تجارتی بات چیت کی تفصیلات طے ہونے والی ہیں: ترجمان چینی وزارت تجارت

0

چینی وزارت تجارت کے ترجمان کاو فن نے سات تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے ہفتے بیجنگ میں منعقد ہونے والی چین امریکہ تجارتی بات چیت کی تفصیلات کی تصدیق کی جا رہی ہے  ۔چین بات چیت کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان  بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اپنے عوام کے معیار زندگی کی بلندی کے لیے امریکہ سمیت دوسرے ملکوں سے زیادہ اشیا درآمد کرنا چاہتا ہے۔دونوں ملکوں کے  تجارتی و اقتصادی تعلقات پوری دنیا کےلیے بہت اہم ہیں ۔دوسری طرف چین غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سازگار ماحول تیار کریگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY