جون کی پانچ تاریخ کو عالمی یوم ماحولیات منایا جا رہاہے۔ نئے عہد میں چین کے ماحولیاتی تحفظ کے کام کی ضمانت کے لئے چین کی سپریم کورٹ کی عدالت نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ایک دستاویز جاری کی ہے۔ جس میں پرزور الفاظ میں کہا گیا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کےماحولیاتی تحفظ سے متعلق نظریات کی قیادت میں ماحولیاتی وسائل کے کیس کی جانچ پرکھ کی جانی چاہیے ۔ سنگین ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جانی چاہئیے۔ ماحولیاتی تہذیب کے نظام کی اصلاحات کی ضمانت دی جانی چاہئیے، ماحولیاتی وسائل کے کیس پر جانچ کے نظام کو بہتر بنایا جانا چاہئیے۔