قازقستان کے صدر نذربائیوف چین کے دورے پر

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سات تاریخ کو بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ میں شرکت اور چین کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے صدر نور سلطان نذربائیوف سے ملاقات کی۔دونوں لیڈروں نے فیصلہ کیا کہ دونوں ملکوں کی روایتی دوستی کو فروغ دیا جائیگا اور اپنے اپنے ملک و قوم کی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں قریبی تعاون کیا جائیگا۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پانچ سال پہلے دورہ قازقستان کےد وران ہی میں نے دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیٹیو پیش کیاتھا۔ گزشتہ پانچ برسوں میں اس انیشیٹیو کو متعلقہ ملکوں اور عالمی برادری کی طرف سے حمایت و امداد حاصل ہوئی ہے ۔ کیونکہ یہ انیشیٹیو زمانے کی ترقی کے رجحان اور دھارے کے مطابق ہے۔ چین قازقستان کے ساتھ ملکر دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیٹیو کے سلسلے میں قریبی تعاون کریگا ۔ انتہا پسندی، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جدوجہد کریگا ۔
اس موقع پر جناب نذر بائیوف نے کہا کہ چین کی ترقی سے قازقستان کو ترقی کا سنہرا موقع ملا ہے۔ قازقستان نئے عہد میں چین کی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ تعمیر کی پوری حمایت کرتا ہے۔ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ تعاون اور مفاہمت کرتا رہیگا۔
ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے دونوں ملکوں کے مشترکہ بیان اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here