چین اور امریکہ کے درمیان طے شدہ نتائج تجارتی جنگ نہ ہونے کی بنیاد پر ہیں۔ تبصرہ

0

دو جون سے تین جون تک چین کے نائب وزیر اعظم لیو حے کی قیادت میں چین کے وفد نے امریکہ کے وزیر تجارت کی قیادت میں امریکی  وفد کے ساتھ بیجنگ میں دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی مسئلے پر صلاح و مشورہ کیا۔ چین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، فریقین نے واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے زراعت، توانائی سمیت شعبوں میں سنجیدہ  تبادلہ خیال کیا۔جس سے مثبت اور ٹھوس پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔فریقین متعلقہ تفصیلات کا تعین کریں گے۔ 
امریکہ کے وزیر تجارت نے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات اب تک دوستانہ اور مثبت  ثابت ہوئے ہیں ۔ مذاکرات میں امریکہ سے  برآمد کردہ سامان کے زمرے سے متعلق موضوعات شامل ہوئے۔ 
چین کی طرف سے  کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ نتائج تجارتی جنگ نہ ہونے کی بنیاد پر ہیں۔ اگر امریکہ چین پر تجارتی پاپندیاں لگائے گا، تو دونوں  اطراف کے درمیان حاصل کردہ اتفاق رائے پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا ۔ یہ چین کا  موقف  اور ریڈ لائن ہے، یہ چین اور امریکہ کے درمیان واشنگٹن میں طے شدہ  اتفاق رائے کو عمل میں لانے کی کلیدی بات بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here