پوری دنیا سے آنے والےبیرون ملک مقیم چینیوں کی طرف سے چین کی پرامن وحدت کی تشہیر کے لیے عالمی اجلاس دو تاریخ کو
پاناما شہر میں منعقد ہوا۔چین کی قومی عوامی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین،چین کی پرامن وحدت کی پروموشن فیڈریشن کے نائب سربراہ ون کانگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
مین لینڈ چائنا، مکاو ، ہانگ کانگ کے متعلقہ اداروں ، تنظیموں کے نمائندوں اور تیس سے زیادہ ملکوں سے آنے والےبیرون ملک مقیم چینیوں کے نمائندوں سمیت آٹھ سو سے زائد شخصیات نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
جناب ون کانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی حکومت نے ایک ملک دو نظام کی پالیسی کو نئے عہد میں چین کی پر امن وحدت کی بنیادی حکمت عملی قرار دیا ہے۔موجودہ اجلاس کا موضوع ہے ایک چین کے اصول پر کاربند، تائیوان کی علیحدگی کی مخالفت اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کو عملی چامہ پہنایا جائے ۔یہ زمانے کے دھارے سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام چینی باشندے مادر وطن کی پرامن وحدت کے لیے مشترکہ کوشش کریںگے ۔