چین امریکہ اقتصادی و تجارتی بات چیت پر چینی وفد کا بیان 

0

چین امریکہ اقتصادی و تجارتی بات چیت  دو سے تین تاریخ تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔دونوں فریقین نے  واشنگٹن بات چیت کے نتائج کو بروئے کار لانے اور  زراعت ، توانائی سمیت شعبوں میں تعاون سمیت امور پر تبادلہ خیال کیا اور  اہم پیش رفت حاصل کی۔
چینی وفد نے بات چیت میں اپنے موقف کا اعادہ کیا  کہ  چینی عوام کی بڑھتی ہوئی  ضروریات کو پورا کرنے اور معیشت کی اعلی معیار کی  ترقی  کے لیے چینی حکومت امریکہ سمیت مختلف ملکوں سے زیادہ مصنوعات درآمد کرنے پر تیار ہے جو دونوں ملکوں اور پوری دنیا کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔اصلاحات ، کھلے پن اور  اندرونی مانگ کی وسعت چین کی قومی ترقیاتی حکمت عملی  ہے جس میں تبدیلی نہیں آئیگی۔
چینی فریق نے زور دیا کہ  بات چیت کی کامیابی کی پیشگی شرط  تنازعات کے باوجود مشترکہ مفادات کی جستجو کرنا اور  تجارتی جنگ سے گریز کرنا ہے۔ اگر امریکہ نے محصولات میں مزید اضافے سمیت زیادہ تجارتی باپندیاں لگائیں  تو بات چیت میں طے ہونے والے تمام نتائج بےکار ہونگے۔

SHARE

LEAVE A REPLY