چین اور جرمنی کو عالمی استحکام کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے: چینی وزیر خارجہ وانگ ای 

0

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جمعرات کے روز  برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ماس کے  ہمراہ   ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت بین الاقوامی  صورتحال میں  عدیم النظیر   اور گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں ۔ اہم اور مشکل مسائل کا سامنا  ہے ۔ یک پہلویت  اور  تجارتی تحفظ   پسندی بھی بڑھ رہی ہے ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور جرمنی کو ذمہ دار  ممالک اور ہمہ گیر تزویراتی شراکت دار  کی حیثیت سے  دنیا پر مثبت اثرات  ڈالنے   او ر  عالمی استحکام  اور   اس کے تحفظ کے لئے  بھر پور  مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے ۔
وانگ ای نے کہا کہ فریقین کھلے پن اور تعاون کے تحت باہمی سرمایہ کاری کی حمایت کریں گی ۔ چینی منڈی  کو مزید کھولنے سے جرمن صنعتی اداروں  کی  ترقی  کے مزید  وسیع مواقع  میسر ہوں گے  ۔ چین  امید کرتا ہے  کہ جرمنی بھی اپنے ملک میں چینی صنعتی اداروں کی سرمایہ کاری کے لئے معقول اور مثبت رویہ رکھتے ہوئے  ساز گار  ماحول  اور  پائیدار  قانونی تحفظ  فراہم کرے گا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمنی  کی جانب  سے دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو   کے حوالے سے   اپنائے گئے  کھلے رویے کو سراہا اور کہا کہ چین جرمنی کا ٹھوس  منصوبوں کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY