چینی صدر شی جن پھنگ کا دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے پر زور

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے اکتیس مئی کو دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے حتمی جنگ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دیہات اور شہروں کے درمیان اشتراکی ترقی کے نظام اور پالیسی کی تشکیل اور اسے بہتر بنایا جائے گا ۔زراعت اور دیہی علاقوں میں جدت کاری کو تیزی سے فروغ دیا جائے گا تاکہ زراعت ایک کشادہ مستقبل کی حامل صنعت بن جائے اور کاشت کاری ایک پرکشش پیشہ بن سکے۔
آنے والے تین برسوں میں مزید تین کروڑ غریب لوگوں کو سطح غربت سے نکالنے کا ہدف ہے۔اس لیے ٹارگٹ وضع کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ دو ہزار بیس تک کم ترقی یافتہ علاقے اور عوام بھی جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کا حصہ بن سکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here