چینی صدر شی جن پھنگ کا بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اکیاون طلباء کے خط کا جواب دیتے ہوئے مبارکباد

0

یکم جون کو بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔اس سے قبل چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے تیس مئی کو صوبہ شان شی کے چاؤ چن نامی ایک قصبے کے پرائمری اسکول کے طلباء کے خط کا جواب دیتے ہوئے انہیں اس دن کی مناسبت سے مبارکباد دی۔
جناب شی نے اپنے جوابی خط میں کہا کہ” آپ کا خط پڑھ کر دلی مسرت ہوئی ۔آپ نے بتایا کہ گاؤں کے بزرگ ہمیشہ چاؤ چن کی انقلابی تاریخ بتاتے رہتے ہیں اور اس علاقے کی تاریخ پر آپ کو فخر ہے” جناب شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ طلباء چین سے متعلق مزید تاریخی معلومات حاصل کریں گے ،وقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور ملک و قوم کے لیے کارآمد شہری بن سکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں چاؤ چن قصبے کے بئی لیانگ ریڈ آرمی پرائمری اسکول کے اکیاون طلباء نے جناب شی جن پھنگ کے نام ایک خط تحریر کیا اور اسکول کی خوش آئند ترقی سے آگاہ کرتے ہوئے مستقبل کے لیے مزید کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY