لاوُس کی عوامی انقلابی پارٹی کے جنرل سیکریٹری کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و صدر مملکت شی جن پھنگ نے لاوُس کی عوامی انقلابی پارٹی کے جنرل سیکرٹری و صدر مملکت بانگنان وراجیتھ سے تیس تاریخ کو بیجنگ میں ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ چین لاوُس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔اس حوالے سے چینی صدر نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں جن میں باہمی تبادلوں  کو مضبوط بنانا ، ٹھوس تعاون میں توسیع ، سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانا اور  ثقافتی و عوامی روابط  کو نئی بلندی تک پہنچانا شامل ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوُں  نے اپنے اپنے ملک کی ترقی اور اپنی اپنی پارٹی کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔ جناب بانگنان وراجیتھ  نے صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کی حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کو خوب سراہا  اور لاوُس کے لیے چین کی طرف سے امداد وحمایت پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات کےبعد دونوں رہنماوُں  نے دو طرفہ تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت بھی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY