شنگھائی تعاون تنظیم کی  پہلی  میڈیا سمٹ میں شنگھائی روح کے مطابق میڈیا تعاون کے نئے عہد کے آغاز پر زور

0

شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ یکم جون کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔سمٹ میں شریک شخصیات نے شنگھائی روح کو فروغ دینے اور میڈیا تعاون کے نئے عہد کے آغازکے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ سمٹ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ  موجودہ سمٹ کو ایک نئے آغاز کی حیثیت بناتے ہوئے شنگھائی روح کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کے تبادلوں اور تعاون کو گہرائی تک پہنچایا جائے گا اور پرامن ، مستحکم ،ترقی یافتہ  اور خوشحال شنگھائی تعاون تنظیم کے خاندان کے لیے نئی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔
معلوم ہوا ہے  کہ پہلی  میڈیا سمٹ کا چین کی ریاستی کونسل کے نیوز دفتر نے اہتمام کیا تھا ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف ممالک کے نیوز دفاتر کےنمائندوں  ،چین میں مقیم سفارت کاروں  ،اہم میڈیا کے نمائندوں  اور متعلقہ شخصیات سمیت کل دو سو ساٹھ افراد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سمٹ میں شریک ایک سو دس سے زائد چینی و غیر ملکی میڈیا  کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی  میڈیا سمٹ کے میڈیا تبادلوں  اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کو  نشر کیا۔چینی ریاستی کونسل اور بعض رکن ممالک کی حکومتوں کے نیوز اداروں نے میڈیا تعاون سے متعلق تین سمجھوتوں پر دستخط کیے۔چینی اور غیر ملکی میڈیا نے کل پندرہ تبادلے اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here