شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے علاقائی رقص شو کا بیجنگ میں انعقاد

0

شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے علاقائی  رقص کے حوالے سے خصوصی شو یکم  جون کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چین ، روس، قزاقستان اور ازبکستان سمیت  مختلف ملکوں سے آئے  فنی طائفوں نے اپنے اپنے علاقائی  رقص اور  موسیقی کے پروگرام پیش کئے۔یہ شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے آرٹ فیسٹول کا ایک حصہ ہے۔اس فیسٹول کی میزبانی  چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور  چین کا بیرونی  ثقافتی  گروپ سی اے ای جی ، کر رہےہیں۔فیسٹول کے دوران شوز، نمائش  اور سیمینارز سمیت مختلف طریقوں سے شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے  درمیان ثقافتی تبادلوں اور  رابطوں کو  فروغ ملا ہے اور  ان ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here