بیرونی سرمایہ کاری کے موثر استعمال پر زور دیا جائے گا: چینی وزیر اعظم 

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بدھ کے روز ریاستی  کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت  کی ۔ مذکورہ اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے موثراستعمال کے لئے اقدامات کا تعین کیا گیا ۔ ان اقدامات میں مزید کھلے پن کے ذریعے معیشت کے ڈھانچے کی بہتری ،وسیع پیمانے پر زندگی میں روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا پر درآمدی محصولات میں کمی اور معذور  بچوں کے علاج معالجے  کے لئے امدادی نظام قائم کرنا شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق منڈی میں  رسائی کے لئے نرم پالیسی اپنائی جائے گی اس کے علاوہ مستقبل میں  بیرونی سرمایہ کاروں کی چین میں خام تیل اور آئرن جیسی کچی دھات کی  تجارت میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں بیرون ممالک و علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت افراد کے چین میں ورک پرمٹ کے طریقہ کار کوبھی  آسان بنایا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرونی سرما یہ کاروں کے حقوق کا تحفط اور قومی سطح پر ترقیاتی زونز میں بیرونی سرما یہ کاری کے استعمال پر زور دیا جائے گا ۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا پر درآمدی محصولات میں کمی سے شہریوں کی ضروریات  کو پورا کیا جا سکے گا اوردوسری طرف چین کی اندرونی صنعتوں کی منڈی میں بھی اپنی مسابقت کی صلاحیت  بڑھ جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here