چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے میرکل کو چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دینے کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین- جرمنی تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون ایک نئی بلندی تک جا پہنچا ہے۔ جناب شی نے کہا کہ چین اور جرمنی کو باہمی مفادات کی بنیاد پر مشترکہ ترقی کے لئے دیگر ممالک کے لئے مثالی کردار ادا کرنا چاہیے اور چین یورپ تعلقات کے فروغ کے لئے رہنما کردار ادا کرنا چاہیے ۔ علاوہ ازیں نئے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کو برقرار رکھا جانا چاہئے ۔ مختلف شعبوں میں تعاون اور عوامی تبادلوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ چین جرمنی کا خیر مقدم کرتا ہے کہ چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئَے سائنسی و تیکنیکی تخلیق کے ذریعے منڈیوں کو وسعت دی جائے گی ۔اس کے علاوہ ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ دیاجائے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کی بنیاد مزید مضبوط ہو جائے گی ۔ جنا ب شی نے کہا کہ عالمی مسائل کے سامنے چین اور جرمنی کو ایک ساتھ مل کر تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔ چین جرمنی کےصنعتی اور کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے کہ وہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت منصوبوں میں شرکت کریں ۔اس موقع پر میرکل نے چین جرمنی تعلقات کے بارے میں چینی صدر شی جن پھنگ کے بیان سے اتفاق کیا ۔ فریقین نے عالمی تجارت اور ایران کے جوہری مسلے سمیت دیگرمشترکہ دلچسپی کے عالمی و علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ کے عوامی عظیم ہال کے مشرقی دروازے کے سامنے چوک میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی دیا ۔