چینی صدر مملکت شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس کی صدارت کریں گے 

0

چینی ریاستی کونسلر و وزیر خارجہ وانگ ای نے اٹھائیس تاریخ کو  بیجنگ میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کا اٹھارہواں اجلاس نو اور دس جون کو چین کے شہر  چھِنگ تا وُ  میں منعقد ہو گا ۔ چینی  صدر شی جن پھنگ مذکورہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت بھی کریں گے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک ، چار مبصر ممالک کے سربراہان یا حکومتی راہنما اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی مذکورہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس کے دورا ن تمام شرکاء باہمی اعتماد و مفادات ، مساوات ، مشاورت ، مختلف تہذیب و تمدن کے احترام او ر مشترکہ ترقی پر مبنی “شنگھائی تعاون تنظیم کی روح ” کے تحت سلامتی کے لیے تعاون ، تزویراتی روابط میں اضافے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھانے سمیت دیگر موضوعات پر بحث کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  شرکاٰء شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقبل میں ترقی کے لئے ایک جامع اور واضح روڈ میپ بنائیں گے ۔  انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں “چھنگ تاوُاعلامیہ ” بھی جاری کیا جائے گا ۔

ادھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اٹھائیس تاریخ کو کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سورنبے زن بیکوف،قازقستان کے صدر نور سلطان نظرباایوف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چھ سے دس جون تک چین کا دورہ کریں گے، جبکہ ایران کے صدرحسن روحانی بھی مذکورہ اجلاس کے دوران چین کا ورکنگ دورہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here