چینی صدر شی جن پھنگ کی برطانوی ڈیوک آف یارک سے ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے انتیس تاریخ کو بیجنگ میں برطانیہ کے ڈیوک آف یارک اینڈریو البرٹ کرسٹین ایڈورڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب شی نے کہا کہ چین کھلے پن کو توسیع دے گا اور جدت کاری کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی مضبوطی باہمی مفادات کے لیے سودمند ہوگی۔
جناب شی نے کہا کہ دو ہزار پندرہ میں انہوں نے برطانیہ کا کامیاب سرکاری دورہ کیا جس سے چین-برطانیہ تعلقات کا سنہری دور شروع ہوا۔موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیاں آنے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بھرپور تعاون جاری ہے۔چین برطانیہ کے ساتھ اعلی سطح کے باہمی دوروں کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ چین-برطانیہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here