روس۔چین شراکت داری تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہی ہے: ولادیمیر پوٹن

0

روس کے صدر ولادیمیرپوٹن نے جمعے کے روز میڈیا بات چیت کے دوران کہا کہ روس۔چین تعاون پر مبنی جامع تزویراتی شراکت

Russia and China flags.

داری کی ترقی تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس۔چین تعلقات کی ازسر نو تشریح کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ روس اور چین نے بہترین تزویراتی شراکت داری تشکیل دی ہوئی ہے۔ پوٹن نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو بھر پور سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی دیرپا ترقی کے حوالے سے سازگار ماحول قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور اس مسئلے کے حل میں چین کے عملی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔پوٹن نے روس اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کی موجودہ رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فریقین تیل و گیس ، جوہری توانائی ، قابل تجدید توانائی ، مشینری ، اسپیس ٹیکنالوجی ، جہاز سازی ،کیمیکل انڈسٹری اور زراعت جیسے شعبہ جات میں مستقبل قریب میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here