چین نے امریکی تجارتی اقدام کو فریقین کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے منافی قرار دیا ہے

0

چین کی وزارت تجارت نے منگل کے روز ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کو فریقین کے درمیان واشنگٹن میں طے پانے والے اتفاق رائے کے منافی قرار دیا ہے۔وزارت نے وائٹ ہاوس کے بیان کو غیر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو بھی اقدامات کرئے چین اپنے عوام کے مفادات اور ملک کے بنیادی مفادات کے تحفظ کا اعتماد ، صلاحیت اور تجربہ رکھتا ہے ۔بیان میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فریقین کے درمیان حالیہ دوطرفہ مشترکہ بیان کی روح کے مطابق اقدامات پر عمل پیرا رہے۔   

SHARE

LEAVE A REPLY