چین اور برکینا فاسو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ کی میڈیا بریفنگ

0

چین اور برکینا فاسو نے ہفتے کے روز سفارتی تعلقات کی بحالی کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میڈیا بریفنگ کے دوران برکینا فاسو کے اقدام کو ایک درست سیاسی فیصلہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے سیاسی اعتماد سازی کے فروغ ، دوستانہ تبادلوں میں اضافے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر اتفاق کیا ہے تا کہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے پائیدار ثمرات میسر آ سکیں ۔جناب وانگ ای نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ برکینا فاسو کے صدر روچ مارک کرسٹین کابورے کی  رواں برس ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے چین۔افریقہ تعاون فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔کابورے کی جانب سےبھی سمٹ میں شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین۔برکینا فاسو تعلقات کی بحالی اُس ہدف کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت تمام افریقی اقوام چین اور افریقہ کے درمیان دوستانہ تعاون کے بڑے خاندان میں شمولیت اختیار کر لیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY