چینی صدر شی جن پھنگ کا سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے طاقتور ملک کے قیام پر زور

0

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی انیسویں اکادمی کانفرنس اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کی چودہویں اکادمی کانفرنس اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں طاقتور ملک کے قیام پرزور دیا۔
جناب شی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین سائنس و ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دے گا اور ملک کو دنیا میں سائنس اور جدت کاری کا ایک مرکز بننا چاہیئے۔
جناب شی نے کہا کہ کچھ نئی تزویراتی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا اور عالمی ویلیو چین کی درمیانی و اعلیٰ سمت میں داخلے کی کوشش کی جانی چاہیئے ۔
جناب شی نے تخلیقات و جدت کاری اور کلیدی ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیا۔انہوں نے بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی کے انتظام میں شمولیت کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی شراکت داری تشکیل دی جائے تاکہ بنی نوع انسان کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوشش کی جا سکے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY