شنگھائی تعاون تنظیم مزید اہم کردار ادا کرے گی: نیپالی وزیر خارجہ

0

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کا اٹھارواں اجلاس نو سے دس جون تک چین کے شہر چھنگ تاوُ میں منعقد ہو گا۔نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ  گیوالی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم مزید اہم کردار ادا کرے گی اور نیپال چھنگ تاوُ سمٹ میں بھرپور شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال  شنگھائی تعاون تنظیم کے چھ ڈائیلاگ شراکت داروں میں شامل ہے۔جناب گیوالی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے خطے اور پوری دنیا کی ترقی اور استحکام پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔جناب گیوالی نے مزید کہا کہ نیپال اور چین دوستانہ اور ہمہ گیر تعاون کے شراکت دار ہیں۔ اس وقت نیپال، چین کے ساتھ روڈ، ریلوے، ہوائی راستے،انفارمیشن ہائی وے اور پائپ لائن سمیت دیگر شعبوں میں روابط کو مضبوط بنانے کے لئے کوشش کررہا ہے۔علاوہ ازیں چینی سیاحوں اور تاجروں کو نیپال میں سیر کے لیے آنے اور سرمایہ کاری کرنے کے لئے بھی راغب کرتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here